Wednesday , October 17 2018
Home / ہندوستان / امریکہ جانے کیلئے تمام تفصیلات کی فراہمی

امریکہ جانے کیلئے تمام تفصیلات کی فراہمی

ہندوستان میں آدھار پر اعتراض، مرکزی وزیر الفونس کا شدید ردعمل
نئی دہلی ۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) آدھار پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے منسٹر آف اسٹیٹ (آئی ٹی) الفونس کنانتھنم نے کہا کہ عوام کو بیرونی ممالک جیسے امریکہ جانے کیلئے درخواست دیتے وقت تفصیلات فراہم کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہوتا اور آدھار کیلئے سادہ تفصیلات مہیا کرنے میں دشواری پیش آتی ہے اور وہ اسے حق رازداری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت مختلف اسکیمات کے استفادہ کنندگان کو آدھار سے مربوط کرتے ہوئے ادائیگی کررہی ہے۔ اس طرح دھوکہ دہی اور فنڈس غیرمتعلقہ افراد تک پہنچنے کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ الفونس نے خود اپنی مثال بیان کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ویزا کیلئے درخواست دیتے ہوئے انہیں 10 صفحات پر مشتمل سوالنامہ پر کرنا پڑا۔ اس میں ان کے دادا دادی، نانانانی سے لیکر شادی اور اب تک مختلف ممالک کے سفر کی تفصیلات پوچھی گئی۔ ان سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ فیس بک یا واٹس ایپ پر وہ کس طرح کی گفتگو کرتے ہیں۔ گذشتہ 10 سال میں مختلف ممالک کے دوروں کی معلومات بھی پوچھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم میں امریکہ، برطانیہ یا یوروپ کے کسی ملک کو جانا ہوتا ہے تو یہ تمام تفصیلات فراہم کرنے میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوتا لیکن جب حکومت ہند آدھار کیلئے صرف نام، تاریخ پیدائش اور آپ کا پتہ پوچھتی ہے تو مسائل کھڑے ہوجاتے ہیں۔ ویزا کیلئے بائیو میٹرک اور فنگرپرنٹس پوچھے جاتے ہیں۔ ایرپورٹ پر بھی ان مراحل سے گذرنا ہوتا ہے لیکن خود اپنے ملک میں اس طرح کا سوال کیا جائے تو اعتراض کیوں کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT