Monday , January 22 2018
Home / دنیا / امریکہ : جٹ طیارہ مکانات میں گھس گیامگر کوئی بھی زخمی نہیں ہوا

امریکہ : جٹ طیارہ مکانات میں گھس گیامگر کوئی بھی زخمی نہیں ہوا

اِمپیریل (کیلی فورنیا، امریکہ) ، 5 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک ملٹری جیٹ طیارہ جنوبی کیلیفورنیا کے علاقہ میں مکانات پر گر کر شعلہ پوش ہوگیا لیکن پائلیٹ اور زمین پر موجود ہر کوئی اس واقعہ میں محفوظ ہے، عہدیداروں نے یہ بات کہی۔ کل دوپہر پیش آئے حادثہ میں پائلیٹ بحفاظت طیارہ سے نکلنے میں کامیاب رہا جبکہ رہائشی علاقہ ایمپیریل میں دو مکانات تباہ ہوگئے اور تیسرے کو بھاری نقصان ہوا۔ اس طیارہ میں ایک ہی پائلیٹ تھا جسے حادثہ کے بعد ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں معائنہ کے بعد اسے جانے کی اجازت دے دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT