Tuesday , January 23 2018
Home / دنیا / امریکہ حمایت کے سلسلے میں غلط فہمی میں مبتلا : پشکوف

امریکہ حمایت کے سلسلے میں غلط فہمی میں مبتلا : پشکوف

ماسکو ۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )امریکہ میں یہ غلط فہمی ہے کہ ماسکو پابندیاں لگائے جانے کے باوجود امریکہ کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت دوسری جگہوں پر بھی حمایت کرے گا۔ اس بارے میں روس کی قومی اسمبلی میں کمیٹی برائے عالمی امور کے سربراہ الیکسی پشکوف نے پارٹی ’’متحدہ روس‘‘ کے وسیع تر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے کہا ک

ماسکو ۔ 18ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )امریکہ میں یہ غلط فہمی ہے کہ ماسکو پابندیاں لگائے جانے کے باوجود امریکہ کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت دوسری جگہوں پر بھی حمایت کرے گا۔ اس بارے میں روس کی قومی اسمبلی میں کمیٹی برائے عالمی امور کے سربراہ الیکسی پشکوف نے پارٹی ’’متحدہ روس‘‘ کے وسیع تر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے کہا کہ’’اپنی کارروائیوں سے امریکہ اور یورپ و بحرالکاہل سے منسلک دوسرے ملکوں نے یوکرین کے بحران کو ایک نئی سطح پر پہنچا دیا ہے۔ وہ اس کو ایسے مقام تک لے جانے کی کوششیں کر رہے ہیں بلکہ لے جا چکے ہیں جس کی وجہ سے روس اور مغرب کے درمیان طویل المدتی مخاصمت برقرار رہے‘‘۔ اس سے پہلے انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور برسلز کی سونچ یہ ہے کہ وہ روس پر جب بھی ان کو ضرورت ہو تکیہ کر سکتے ہیں۔ خاص طور پر دنیا کی کمزور پڑتی ہوئی یک قطبی طاقت کو مشرق وسطٰی میں ’دولت اسلامیہ‘کہلانے والے گروہ سے لڑائی کے ضمن میں ہماری حمایت درکار ہے اور اسی طرح اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی۔ انہوں نے کہا ’’ روس، جیسا کہ ہم جانتے ہیں، ہمیشہ ہی اس بات پہ قائم رہا ہے کہ دہشت گردی سب کے لئے خطرہ ہے اور اس سے سب کو مل کر لڑنا چاہئے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT