Thursday , December 14 2017
Home / دنیا / امریکہ زیرقیادت اتحاد کا دولت اسلامیہ کے آئیل ٹینکرس کو انتباہ

امریکہ زیرقیادت اتحاد کا دولت اسلامیہ کے آئیل ٹینکرس کو انتباہ

واشنگٹن ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ زیرقیادت مخلوط اتحاد کے طیاروں نے دولت اسلامیہ کے ایندھن ٹرک چلانے والے ڈرائیورس کو بم حملوں کا پہلے ہی انتباہ دے دیا تھا جس کے نتیجہ میں کئی گاڑیاں فرار ہوگئیں۔ بعدازاں مخلوط اتحاد کے کئی جنگی طیاروں میں 83 آئیل ٹینکرس کو شام کی عراق کے ساتھ سرحد پر البوکمال کے قریب تباہ کردیا۔ یہ تیل کی اسمگلنگ کے انفراسٹرکچر کو تباہ کردینے کی جاری مہم کا ایک حصہ ہے۔ حملہ کے آغاز میں انتباہی فائرنگ کی گئی تاکہ ڈرائیور یہ علاقہ چھوڑ کر فرار ہوسکیں۔

TOPPOPULARRECENT