Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / امریکہ زیرقیادت فضائی حملوں سے دیرالزور میں 39 ہلاک

امریکہ زیرقیادت فضائی حملوں سے دیرالزور میں 39 ہلاک

بیروت ۔ /14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) روسی اور امریکی زیرقیادت اتحادی افواج کے علحدہ علحدہ حملوں میں جو شام کے صوبہ زیرالزور میں کئے گئے کم از کم 39 شہری ہلاک ہوگئے ۔ تنظیم شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق نے اس کی اطلاع دی ۔ برطانیہ میں قائم نگرانکار تنظیم نے کہا کہ فضائی حملوں سے ہلاک ہونے والے افراد میں 7 بجے شامل ہیں ۔ یہ حملے ایک ایسے وقت منظر عام پر آئے ہیں جبکہ شام کی فوج دولت اسلامیہ کو صوبائی دارالحکومت دیرالزور سے نکال باہر کرنے کیلئے جنگ میں مصروف ہے ۔ دولت اسلامیہ کا دو سالہ محاصرہ حکومت زیرقیادت توڑدیا گیاہے ۔ روسی فضائی حملوں سے دہل جانے والی فوج اور اس کے حلیف جنگجو اب صرف آدھے سے زیادہ شہر پر قابض ہیں اور دولت اسلامیہ کے عسکریت پسندوں کو باقی علاقوں میں گھیرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT