Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / امریکہ سے جنگی ہیلی کاپٹرس کی خریداری کے معاہدہ کی منظوری

امریکہ سے جنگی ہیلی کاپٹرس کی خریداری کے معاہدہ کی منظوری

نئی دہلی۔/22ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے پیش نظر سیکورٹی سے متعلق کابینی کمیٹی نے آج طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے ساتھ 22اپاچے اٹیک ہیلی کاپٹرس اور 15 چنوک ہیوی لفٹ چاپرس کی خریداری کیلئے کروڑہا ڈالر کے معاہدہ کی منظوری ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج کابینی اجلاس کے فوری بعد سی سی ایس ارکان نے خصوصی ملاقات کی۔ توقع ہے کہ سال 2013ء سے معرض التواء 2.5بلین امریکی ڈالر کے معاہدہ کو قطعیت دے دی جائے گی جبکہ ماہ جون میں امریکی وزیر دفاع اشٹون کیرٹر دورہ ہند کے موقع پر خریداری کے معاہدہ سے اتفاق کردیا گیا۔ بوئنگ کمپنی کے ساتھ ہائی برڈون اپاچے ہیلی کاپٹر اور حکومت امریکہ کے ساتھ خصوصی ہتھیار، راڈار اور الکٹرانک وار ہیڈ کا معاہدہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں شرکت کیلئے امریکہ روانہ ہوں گے جہاں وہ جنگی نوعیت کے ہیلی کاپٹرس اور برقی آلات کی خریداری کا معاہدہ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT