Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / امریکہ سے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے مہاجر کانگریس کی اپیل

امریکہ سے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے مہاجر کانگریس کی اپیل

 

واشنگٹن ۔ 26 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ورلڈ مہاجر کانگریس نے یو ایس کانگریس کے ارکان کو ایک یادداشت پیش کرتے ہوئے یہ ادعا کیا کہ پاکستان میں اس وقت دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے موجود ہیں جنہیں تباہ کرنا ٹرمپ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہر ممکنہ اقدامات کرتے ہوئے پاکستان میں موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کو اولین ترجیح دینی چاہئے جنہیں پاکستان کی جاسوسی ایجنسی آئی ایس آئی کا زبردست تعاون حاصل ہے ۔ یادداشت کا ادخال کل کانگریشنل سماعت کے دوران کیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ 1947 میں ملک کی تقسیم کے بعد جو ہندوستانی پاکستان ہجرت کر گئے تھے انہیں آج بھی ’’مہاجر‘‘ کہا جاتا ہے یعنی ہجرت کرنے والے ۔ یہ تمام مسلمان ہیں اور مختلف مسلکی پس منظر سے ان کا تعلق ہے ۔ ڈبلیو ایم سی کے مطابق تقریبا 50 ملین مہاجر کراچی ، حیدرآباد سندھ اور دیگر شہروں میں رہتے ہیں ۔ یادداشت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستانی افواج ملک کو دہشت گردوں کی محفوظ جنت میں تبدیل کرنے اہم رول ادا کررہی ہے ۔ ملک کا شمال مغربی قبائلی علاقہ آئی ایس آئی کی ’ مہربانی ‘ سے جہادیوں کے محفوظ ٹھکانوں میں تبدیل ہوگیا ہے جن میں سب سے اہم حقانی نیٹ ورک ہے جس نے اپنے قدم مضبوطی سے جمالیے ہیں ۔

 

امریکی بحریہ کا ایرانی جہاز کو انتباہ
واشنگٹن۔26جولائی (سیاست ڈاٹ کام)امریکی بحریہ نے شمالی عرب کی خلیج میں ایران کے جہاز کو انتباہ دیتے ہوئے آج فائرنگ کی۔ ایک امریکی اہلکار نے نام نہ شائع کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی بحریہ کے جنگی جہاز یو ایس ایس تھنڈر بولٹ کے قریب ایران کا ایک جہاز پہنچ گیا۔ دونوں بحری جہازوں کے درمیان محض 137 میٹر کا فاصلہ رہ گیا تھا اسی وقت امریکی بحریہ نے اسے انتباہ دیتے ہوئے فائرنگ کی۔انہوں نے کہا فائرنگ سے پہلے ریڈیوکے ذریعے ایران کے جہاز سے رابطہ کیا گیا لیکن اس نے اس کو نظر انداز کر دیا۔

TOPPOPULARRECENT