Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / امریکہ سے 200 عراقیوں کی ملک بدری ملتوی

امریکہ سے 200 عراقیوں کی ملک بدری ملتوی

مشی گن ۔ 12جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک امریکی جج نے فیصلہ سنایا ہے کہ حکومت پچھلے ماہ گرفتار کئے گئے 200 کے قریب عراقی تارکین وطن کو فوری طور سے ملک بدر نہیں کرسکتی اور دلیل دی ہے کہ اگر انہیں ملک سے نکالا گیا تو ان کیساتھ ظلم و زیادتی ہوسکتی ہے ۔امریکی ڈسٹرکٹ جج مارک گولڈ اسمتھ نے مشی گن میں کہا کہ ان کے پاس حکومت کو یہ حکم دینے کا اختیار ہے کہ جب تک امیگریشن عدالت میں ان کے ملک سے نکالے جانے کے مقدمات چل رہے ہیں عراقیوں کو ملک میں نہیں رہنے دیا جائے۔
چین کی تھائی لینڈ کے ساتھ بلٹ ٹرین پراجکٹ کی منظوری
بیجنگ ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چین کی بلٹ ٹرین کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے پہلی بار بلٹ ٹرین ٹکنالوجی کا آرڈر کسی اور ملک سے نہیں بلکہ تھائی لینڈ سے حاصل ہوا ہے جو 5.5 بلین امریکی ڈالرس پر مشتمل ہوگا ۔ انتہائی تیز رفتار بلٹ ٹرین کے ذریعہ بنکاک اور جنوبی چین کا ریل رابطہ قائم ہوجائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT