Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / امریکہ : فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

امریکہ : فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

چارلس ٹن ۔ /24 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) عہدیداروں کے بموجب ایک ناراض ملازم نے ایک شخص کو گولی مارکر ہلاک کردیا اور چارلس ٹن کے علاقے میں ایک رسٹورنٹ میں لوگوں کو یرغمال بنالیا ۔ جنوبی کیرولینا سیاحوں میں ایک مقبول مقام ہے ۔ چارلس ٹن کے میئر جان اکیلن برگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ورجینیا کے مضافیتی علاقے چارلس ٹن میں فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی یا نسل پرستی پر مبنی جرم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وہ یرغمالیوں کی تعداد سے ناواقف ہیں ۔ گواہوں نے کہا کہ ایک شخص رسٹورنٹ کے باورچی خانے سے باہر آیا اور کھانا کھانے والوں سے کہا کہ وہ نیا ملک ہے ۔ اس نے تمام افراد کو چلے جانے کی ہدایت دی ۔ چارلس ٹن کی پولیس نے انسداد بم اسکواڈ روانہ کیا اور لوگوں کو انتباہ دیا کہ وہ عمارت کے اندر نہ جائیں یا اس کا تخلیہ کرلیں ۔ یہ مقام ایمانوئیل اے اایم وی سرچ سے صرف 9 بلاک کے فاصلے پر واقع ہے ۔ جون 2015 ء میں چرچ کے 9 سیاہ فام ارکان کو ایک سفید فارم شخص نے ہلاک کردیا تھا اسے اس مقدمہ میں سزائے موت دی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT