Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / امریکہ میںبرفانی طوفان سے ہلاکتو ں کی تعداد 18ہوگئی

امریکہ میںبرفانی طوفان سے ہلاکتو ں کی تعداد 18ہوگئی

واشنگٹن۔24جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مہلک عفرتی برف کا طوفان امریکہ کے پورے مشرقی ساحل کے معمولات زندگی کو مفلوج کرچکا ہے ۔کم از کم 18 افراد ہوگئے ہیں اور تقریباً 10ریاستوں میں ہنگامی حالات نافذ کردیئے گئے ۔ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب ہزاروں افراد برقی سربراہی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ پورے علاقہ میں 15تا 25انچ برف جمی ہوئی ہے ۔ 10ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔ کئی شہروں بشمول نیویارک میں کاروں کے ان ریاستوں کو سفر پر امتناع عائد کردیا گیا ہے اور میٹرو ٹرین خدمات منسوخ کردی گئی ہیں ۔ نیویارک شہر کے میئر بل ڈی لیسیو نے غیر ہنگامی حالات کی گاڑیوں کے ڈرائیورس کو انتباہ دیا ہے کہ سفر پر امتناع کی خلاف ورزی کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے ۔ واشنگٹن ڈی سی میں پورے ہفتہ کیلئے میٹرو ٹرین خدمات منسوخ کردی گئی ہیں ۔ نیوجرسی کے ساحلی علاقوں میں سیلاب آگیا ہے ۔ نیوجرسی کے گورنر کریس کرسٹی نے ہنگامی حالات کا اعلان کردیا ہے ۔ ہزاروں پرویزیں منسوخ کردی گئی ہیں ۔ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا مشورہ دیا گیا ہے اور مشرقی ساحل پر داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ۔ سڑکوں پرجمی ہوئی برف ہٹانے اور معمول کے حالات بحال کرنے کیلئے کئی دن درکار ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب اس علاقہ کیلئے یہ غیر معمولی صورتحال ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وسیع علاقوں میں ایک فٹ یا اس سے زیادہ برفباری ہوچکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT