Tuesday , December 12 2017
Home / Top Stories / امریکہ میں حیدرآبادی طالب علم کی خودکشی

امریکہ میں حیدرآبادی طالب علم کی خودکشی

حیدرآباد /8 جنوری ( سیاست نیوز ) شہر کے ایک طالب علم نے امریکہ میں خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ آئی آئی ٹی گریجویٹ شیوا کرن نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ شیوا کرن کے رشتہ دار جو یہاں رامنتاپور کے علاقہ میں رہتے ہیں نے بتایا کہ ا نہیں تلگو اسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ ( نانا) کے عہدیداروں کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس طالب علم شیوا کرن نے خودکشی کرلی ۔ یہ طالب علم ایم ایس کے لئے امریکہ یونیورسٹی نارتھ کارلونا گیا ہوا تھا ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کرن نے گذشتہ سال اگست میں اعلی تعلیم کیلئے  امریکہ کا رخ کیا تھا جو آئی آئی ٹی حیدرآباد کا طالب علم تھا ۔ متوفی کے خاندانی ذرائع کو موصولہ اطلاعات کے مطابق شیوا کرن کا تعلیمی مظاہرہ بہتر نہیں تھا اور اس نے بہت کم نشانات حاصل کئے تھے ۔ جس کے سبب گریڈ بھی کم ہوگیا تھا ۔ شاید اس بات سے شیوا کرن پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ متوفی طالب علم کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ شیوا کرن کو حیدرآباد کی کمپنیوں کی جانب سے بہتر ملازمت کی پیشکش کی گئی ہے لیکن یہ نوجوان اعلی تعلیم کی خواہش کے ساتھ امریکہ روانہ ہوا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT