Thursday , February 22 2018
Home / دنیا / امریکہ میںہندوستانی ہوٹل مالک کا قتل

امریکہ میںہندوستانی ہوٹل مالک کا قتل

نیویارک ۔ /12 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شمالی کرنولیا میں 40 سالہ ہندوستانی نژاد امریکی ہوٹل مالک کو آج گولی مارکر ہلاک کردیا گیا ۔ امریکہ میں بندوق تشدد کا تازہ شکار ہونے والے آکاش تلاٹی یہاں ایک ہوٹل کے مالک تھے ۔ پولیس نے کہا کہ انہیں ایک کلب میں رات کے 1 بجکر 51 منٹ کو گولی مارکر ہلاک کیا گیا ۔ تلاٹی گجرات کے شہر آنند سے تعلق رکھتے تھے ۔ اس فائرنگ کے واقعہ میں کلب میں موجود دیگر چار افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT