Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / امریکہ میں ائرپورٹس سکیوریٹی میں اضافہ

امریکہ میں ائرپورٹس سکیوریٹی میں اضافہ

واشنگٹن 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے سارے ملک میں ائرپورٹ سکیوریٹی نظام کو چوکس کردیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ مصر میں ایک روسی طیارہ کو پیش آئے حادثہ کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر یہ کاررروائی کی گئی ہے ۔ شبہ ہے کہ روسی طیارہ کو حادثہ حملہ کا نتیجہ تھا ۔ ہوم لینڈ سکیوریٹی کے سکریٹری جیب جانسن نے کہا کہ احتیاط کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت امریکہ نے کئی عبوری ‘ احتیاطی اقدامات کی نشاندہی کی ہے تاکہ ہوابازی کی سکیوریٹی و سلامتی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ یہ احتیاط امریکہ سے علاقہ میں مختلف بین الاقوامی ائرپورٹس کو جانے والی تجارتی پروازوں کیلئے کی گئی ہے ۔ کہا گیا ہے کہ طیاروں میں منتقل کی جانے والی اشیا کی اسکریننگ میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ ائرپورٹ پر مسافرین کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ بیرونی ائرپورٹس کے حکام کی بھی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے ۔ جانسن نے بتایا کہ فی الحال یہ سکیوریٹی اقدامات علاقہ میں کچھ بیرونی ائرپورٹس کیلئے ہی محدود ہیں اور احتیاط کے تقاضوں کو ملحوظ رکھا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان انتظامات پر صورتحال کے مطابق وقفہ وقفہ سے غور بھی کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ مہینے روس کا ایک طیارہ مصری سیاحتی مقام شرم الشیخ میں حادثہ کا شکار ہوگیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT