Tuesday , September 25 2018
Home / انتقال نام / امریکہ میں انتقال

امریکہ میں انتقال

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب مظہر محی الدین صدیقی فاروق فرزند جناب احمد محی الدین صدیقی مرحوم انسپکٹر آبکاری کا طویل علالت کے بعد 7 اکٹوبر کو شکاگو میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین شکاگو میں ہی عمل میں آئی ۔ مرحوم ، جناب اسلم خاں ایڈوکیٹ مرحوم کے نواسے اور جناب سید مظہر حسین مرحوم ایڈوکیٹ کے داماد تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ا

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب مظہر محی الدین صدیقی فاروق فرزند جناب احمد محی الدین صدیقی مرحوم انسپکٹر آبکاری کا طویل علالت کے بعد 7 اکٹوبر کو شکاگو میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین شکاگو میں ہی عمل میں آئی ۔ مرحوم ، جناب اسلم خاں ایڈوکیٹ مرحوم کے نواسے اور جناب سید مظہر حسین مرحوم ایڈوکیٹ کے داماد تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مجلس ایصال ثواب قیصر ولا چیلہ پورہ 9 اکٹوبر کو بعد عصر منعقد ہوگی ۔ تفصیلات کے لیے 7032160864 پر ربط کریں ۔۔

انتقال
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد اسحاق ولد جناب محمد جمال مرحوم کا طویل علالت کے باعث بعمر 85 سال 6 اکٹوبر بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 7 اکٹوبر کو بوقت فجر مسجد نقل میاں مرتضی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 9 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد نقل میاں چونے کی بھٹی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 5 فرزندان چار دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9849430688 ۔ 9000418190 پر ربط کریں۔۔

٭٭ جناب محمد سعید سرور ولد جناب شیخ فرید مرحوم ( سابق پارٹنرس سری دھر فنکشن پلازہ خیریت آباد و آئی میکس فنکشن ہال گڈی ملکاپور ) کا قلب پر حملہ کی وجہ سے 8 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عشاء مسجد عباد اللہ شاہ میں پڑھائی گئی اور متصل قبرستان چنچل گوڑہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ مرحوم کی عمر 60 سال تھی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 10 اکٹوبر بعد عصر مسجد عباد اللہ شاہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9963692786 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ اردو کے نامور قلم کار جناب محمد رشید الدین ( ریٹائرڈ محکمہ ترجمہ ) مرحوم کی اہلیہ محترمہ شہناز بیگم کا 8 اکٹوبر کو صبح 8 بجے سنتوش نگر کالونی مہدی پٹنم میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی سنتوش نگر کالونی مہدی پٹنم میں بعد نماز ظہر بروز جمعرات 9 اکٹوبر ادا کی جائے گی اور تدفین متصلہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر بروز جمعہ 10 اکٹوبر مسجد مذکورہ بالا ہی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 23510342 ۔ 9885142683 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT