Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / امریکہ میں اولین ’پیزا اے ٹی ایم‘

امریکہ میں اولین ’پیزا اے ٹی ایم‘

واشنگٹن ، 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں پیزا کے دلدادہ لوگ اب اپنی مرغوب پنیر والی غذا کا مزہ ملک کے اولین ’پیزا اے ٹی ایم‘ کے استعمال کے ذریعے اٹھا سکتے ہیں جسے ایک یونیورسٹی کیمپس میں نصب کیا گیا ہے۔ اوہائیو میں زاویئر یونیورسٹی کے کیمپس پر پیزا فروخت کرنے والی مشین میں 12 انچ والے 70 پیزا سما سکتی ہے اور انھیں محض تین منٹ میں تازہ اور گرما گرم پیش کرسکتی ہے۔ کسٹمرز 24 گھنٹے کارکرد اس مشین کے ٹچ اسکرین سے استفادہ کرتے ہوئے انتخاب کرسکتے ہیں کہ انھیں کس قسم کا پیزا چاہئے۔ پیزا اے ٹی ایم جو 10 اگسٹ کو عوام کیلئے کھولا جارہا ہے، درجہ حرارت کو قابو میں رکھنے والا ریفریجریشن سسٹم کا حامل ہے جس سے پیزا تازہ رہتا ہے اور اس میں نصب اوون اسے صرف تین منٹ میں اچھی طرح گرما گرم نوش کے لئے پیش کرسکتی ہے۔ جیسے ہی گاہک طے کرلے کہ وہ کیا قسم چاہتے ہیں ، اے ٹی ایم یہ انتخاب اوون تک پہنچاتی ہے ، منتخب پیزا کے خوبصورتی سے ٹکڑے کئے جاتے ہیں اور پھر پیزا کو کارڈبورڈ باکس میں رکھ کر اس مرغوب غذا کو مشین سے باہر کیا جاتا ہے۔

ملائیشیامیں پوکیمون گو نہ کھیلنے کی تاکید
کوالالمپور ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیااسلامک اتھاریٹی نے آج ملک میں مسلمانوں سے اپیل کی کہ مقبول عام گیم پوکیمون گو کھیلنے سے احتراز کریں اور کہا کہ اس سے بچوں اور کم عمر افراد پر منفی اثر پڑے گا اور حادثات ہوا کریں گے۔ محکمہ فروغ اسلام کے ڈائرکٹر جنرل عثمان مصطفی نے کہا کہ ان کا محکمہ سرکاری مشاورتی کمیٹی کے فیصلہ کی تائید کرتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT