Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / امریکہ میں اے پی کا ایک نوجوان اپنی ہی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک

امریکہ میں اے پی کا ایک نوجوان اپنی ہی گاڑی کے نیچے آکر ہلاک

حیدرآباد 13اکتوبر (سیاست نیوز)اپنی ہی گاڑی کے نیچے آکر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ امریکہ کے پیٹسبرگ میں پیش آیا ۔ ہریش نامی اس نوجوان کا تعلق آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے مدینے پلی سے ہے جو امریکہ میں سافٹ ویر انجینئر کے طور پر کام کرتا ہے ۔ وہ اپنی کار کی مرمت کررہا تھا کہ اپنی ہی کار کے نیچے آگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ اس کے گھر کے قریب پیش آیا ۔ دس سال سے وہ امریکہ میں مقیم تھا اور ایک کمپنی میں سافٹ ویر انجینئر کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔ اس نے کار میں خرابی کو دیکھتے ہوئے اس کی مرمت کی کوشش کی ۔ اسی دوران کار اس پر چڑھ گئی جس کے سبب موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی ۔ اس واقعہ پر اس کے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ اس کی بیوی بھی امریکہ میں سافٹ ویر انجینئر ہیں ۔ انہیں دو بچے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT