Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / امریکہ میں باحجاب عیسائی پروفیسر کو نوکری سے برخاست کردیا گیا

امریکہ میں باحجاب عیسائی پروفیسر کو نوکری سے برخاست کردیا گیا

شکاگو۔ 8 فروری (سیاست ڈاٹ کام)  امریکی ریاست شکاگو کے ایک عیسائی کالج کی خاتون پروفیسر جن کا ماننا ہے کہ مسیحی اور مسلمان ایک ہی خدا کی عبادت کرتے ہیں، اپنے عہدے سے مستعفی ہورہی ہیں۔شکاگو کے ‘ویٹن کالج’ کی ویب سائٹ پر شائع شدہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ا سکول اور لاریشیا ہاکنز کے درمیان ایک خفیہ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت وہ اپنے راستے جدا کرلیں گے۔ بیان میں مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔لاریشیا جو کہ ایک عیسائی ہیں، کو کالج میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کا عہدہ حاصل تھا اور وہ پولیٹیکل سائنس کا موضوع پڑھاتی تھیں۔ انہیں فیس بک پر اپنے نظریات کی تبلیغ کرنے کی پاداش میں ماہ دسمبر کے دوران سکول سے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا تھا۔ لاریشیا نے مسلمانوں کے خلاف “زہر آلود بیان بازی” کے خلاف ردعمل کے طور پر حجاب اوڑھنا شروع کردیا تھا۔اس اقدام کے کچھ ہی دیر بعد کالج کی انتظامیہ نے انہیں یونیورسٹی سے فارغ کرنے کی کوشش شروع کردی جس پر یونیورسٹی کے باقی اساتذہ کی جانب سے اعتراض کیا۔

TOPPOPULARRECENT