Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / امریکہ میں باڈی بلڈنگ مقابلہ ، حیدرآبادی نوجوان کو میڈلس

امریکہ میں باڈی بلڈنگ مقابلہ ، حیدرآبادی نوجوان کو میڈلس

ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمودعلی کی اکبر حسین کو مبارکباد ، تعاون کی پیشکش
حیدرآباد۔8مئی(سیاست نیوز)دوماہ قبل امریکہ کے شہر ہوسٹن میںمنعقد ہوئے بین الاقوامی طرز کے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں فتح حاصل کرنے کے بعد باڈی بلڈنگ کے دو الگ الگ زمروں میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے شہر حیدرآباد کے نوجوان محمدحسین اکبر نے منسٹرس کوارٹرس پہنچ کر تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمو دعلی سے ملاقات کی ۔ محمد حسین اکبرنے انسپائیر اسپورٹس لیگ انٹرنیشنل امریکہ کی جانب سے منعقد ہ بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں حصہ لیکر دو گولڈ میڈیلس حاصل کئے ہیں اور ریاست تلنگانہ کے ساتھ ساتھ ملک کا بھی نام روشن کیا ہے۔ جناب محمد محمود علی نے محمد حسین اکبر سے ملاقات کرنے اور گولڈ میڈیلس کا مشاہدہ کرنے کے بعد انہیںمبارکباد پیش کی اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔ جناب محمد محمودعلی نے مزیدکہاکہ وہ ریاستی وزیراسپورٹس پدما رائو گوڑ سے محمد حسین اکبر کی سفارش کریں گے تاکہ انہیں مستقبل میںمنعقد ہونے والے بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے تعاون فراہم کیاجائے ۔ انہوں نے کہاکہ باڈی بلڈنگ میںدلچسپی ایک صحت مند معاشرے کے قیام میںمددگار ثابت ہوگی ۔ انہوں نے ریاست تلنگانہ کے نوجوان طبقے کوورزش کرنے اور باڈی بلڈنگ میںدلچسپی پیدا کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے کہاکہ دیر رات تک جاگنے اور چبوتروں پر بیٹھ کر اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے نوجوان نمازوں کی پابندی کرتے ہوئے اپنی تعلیم او رصحت پر زیادہ توجہ دیں۔

TOPPOPULARRECENT