Monday , September 24 2018
Home / دنیا / امریکہ میں برفانی طوفان کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک

امریکہ میں برفانی طوفان کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک

واشنگٹن ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں تازہ برفانی طوفان کے نتیجے میں کم ازکم اکیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز حکام نے بتایا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔ بحراوقیانوس کے ساحلی علاقوں سے ہوتا ہوا یہ طوفان اب ملک کے شمال کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس قدرتی آفت سے زیادہ تر تباہی جارجیا اور جنوبی

واشنگٹن ، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں تازہ برفانی طوفان کے نتیجے میں کم ازکم اکیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ گزشتہ روز حکام نے بتایا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے لاکھوں افراد بجلی سے بھی محروم ہو چکے ہیں۔ بحراوقیانوس کے ساحلی علاقوں سے ہوتا ہوا یہ طوفان اب ملک کے شمال کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس قدرتی آفت سے زیادہ تر تباہی جارجیا اور جنوبی کیرولینا میں ہوئی ہے۔ شدید موسم کی وجہ سے جہاں زمینی راستے بند ہو گئے ہیں وہیں بالخصوص مشرقی ساحلی علاقوں میں پروازیں بھی شدید متاثر ہوئی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید برفباری کا خدشہ ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT