Saturday , December 15 2018

امریکہ میں بگولوں سے ایک شخص ہلاک ، 16 زخمی

پلجر(امریکہ)۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست نبراسکا کے پورے شمال مغربی حصہ میں دیوقامت ، تیز رفتار بگولوں کی وجہ سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور دیگر 16 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو دواخانہ کے ہنگامی دیکھ بھال کے شعبہ میں شریک کردیا گیا۔ قومی محکمہ موسمیات کے بموجب کم از کم 2 بگولے ایک دوسرے سے تقریباً ایک میل (1.6 K.M.) کے فاصلے سے زمین سے ٹکرا گئے تھے۔ اس کے علاوہ اوماہا کے شمال مغرب میں تقریباً 100 میل کے فاصلے پر یہ بگولے زمین سے ٹکرائے۔ آدھے سے زیادہ قصبہ تباہ ہوگیا۔ ایک شخص ہلاک اور 16 شدید زخمی ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT