Friday , November 24 2017
Home / دنیا / امریکہ میں بیروزگار نوجوان کو 15 بچے پیدا کرنے پر قید کی سزا

امریکہ میں بیروزگار نوجوان کو 15 بچے پیدا کرنے پر قید کی سزا

نیویارک۔ 2 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  امریکہ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کو زیادہ بچے پیدا کرنے پر عدالت نے جیل بھیج دیا۔ سزا یافتہ شخص نے 13 بچے پیدا کیے۔ تفصیلات کے مطابق نورمین بینیٹ نامی شخص نے اتنے سارے بچے پیدا کیے مگر اپنے ذمہ چائلڈ سپورٹ کی رقم سرکاری خزانے میں جمع نہ کروائی جو بڑھتے بڑھتے 50 ہزار ڈالر ہو گئی جس پر اسے دوبارہ گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ جج مارلن پوک نے ملزم کو دو مواقع دیئے کہ یا تو اپنے ذمہ واجب الادا رقم ایک مہینے میں ادا کر دو ورنہ 90 دن کیلئے دوبارہ جیل چلے جائو۔ عدالت کے ریکارڈز سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ نورمین کے دراصل 13 نہیں بلکہ 15 بچے ہیں جو اس نے 13 خواتین سے پیدا کیے ہیں مگر 2 بچوں اور 2 خواتین کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ نورمین نے عدالت کو بتایا کہ میں ایک کنسٹرکشن کمپنی میں کام کرتا تھا مگر سردی کا موسم آنے کے باعث کام بند ہو گیا اور میں بیروزگار ہو گیا جس کی وجہ سے میں رقم ادا نہیں کر سکا۔ میں نے اوہاما ایئر پورٹ پر نوکری کیلئے درخواست دی مگر وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا۔ جج نے اتنے سارے بچوں کی پرورش کے حوالے سے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک مہینے میں رقم ادا کرنے کا حکم دیا۔ اب نورمین آئندہ ہفتے عدالت پیش ہو گا۔ تب تک اگر اس نے رقم ادا نہ کی تو اسے 90 روز کیلئے دوبارہ جیل بھیج دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT