Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / امریکہ میں بیوی پر قاتلانہ حملہ ،شوہر کو سزائے قید

امریکہ میں بیوی پر قاتلانہ حملہ ،شوہر کو سزائے قید

سنگاپور ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 29 سالہ ہندوستانی نژاد شخص کو اپنی ہی علحدگی اختیار کی ہوئی بیوی کو اپنے دو بچوں کے روبرو چاقو گھونپ دینے کی پاداش میں 10 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ سال اکٹوبر میں رونما ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سریش ڈیوڈ نرسمہلو اپنی بیوی وسنتا کماری کے ساتھ دیوالی کی شاپنگ میں مصروف تھا۔ 30 سالہ و

سنگاپور ۔ 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک 29 سالہ ہندوستانی نژاد شخص کو اپنی ہی علحدگی اختیار کی ہوئی بیوی کو اپنے دو بچوں کے روبرو چاقو گھونپ دینے کی پاداش میں 10 ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ یہ واقعہ گذشتہ سال اکٹوبر میں رونما ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق سریش ڈیوڈ نرسمہلو اپنی بیوی وسنتا کماری کے ساتھ دیوالی کی شاپنگ میں مصروف تھا۔ 30 سالہ وسنتا کماری کے ساتھ ان کے دو بیٹے جن کی عمریں پانچ اور سات سال کی تھیں، جیسے ہی یہ لوگ ریس کورس روڈ سے گذر رہے تھے، میاں بیوی کے درمیان کسی بات پر بحث و تکرار ہونے لگی، جس پر برہم ہوکر نرسمہلو نے چاقو نکال لیا اور بچوں کے سامنے ہی اپنی بیوی کو گھونپ دیا۔ وسنتا کماری نے ہمت نہیں ہاری اور زخمی ہونے کے باوجود پولیس کو فون کیا اور ہاسپٹل میں اس کی ایمرجنسی سرجری کی گئی۔ اس نے چھ دن ہاسپٹل میں ہی گذارے۔ عدالت کو یہ بھی بتایا گیا کہ دونوں عنقریب طلاق حاصل کرنے والے تھے کیونکہ دونوں میں اکثر لڑائی جھگڑے ہورہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT