Thursday , December 13 2018

امریکہ میں تلنگانہ کا نوجوان ہلاک

حیدرآباد 17جنوری (یواین آئی )تلنگانہ کے ضلع کریم نگر سے تعلق رکھنے والا ایک سافٹ ویر انجینئرامریکہ کے شہر میامی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ۔بھرت ریڈی نرہری جو جنوبی فلوریڈا کے بیپسٹ ہیلت نامی ادارہ سے وابستہ تھا میامی میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سائکلنگ کر رہاتھا کہ اتفاقی طورپر گر پڑا ۔اسی دوران وہاں سے گزرنے والے ٹرک نے اس کو کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیااور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔

 

روہت ویمولہ کی دوسری برسی
حیدرآباد۔/17جنوری، ( سیاست نیوز) دلت ریسرچ اسکالر کی دوسری برسی کے موقع پر یونیورسٹی آف حیدرآباد کے طلبہ نے کیمپس میں یادگاری اجتماع کا اہتمام کیا۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد میں پی ایچ ڈی سال دوم کے طالب علم 26 سالہ روہت ویمولہ نے 17جنوری کو کیمپس میں خودکشی کرلی تھی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT