Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / امریکہ میں جنگل کی آگ ، مکانات خاکستر ، شہریوں کا تخلیہ

امریکہ میں جنگل کی آگ ، مکانات خاکستر ، شہریوں کا تخلیہ

وڈورڈ ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شمال مغربی اوکلاہاما میں جنگل کی آگ بھڑک اٹھنے سے جو ایک لاکھ 20 ہزار ایکر سے زیادہ علاقہ پر پھیلی ہوئی تھی، جنگل سے قریب کے تمام مکان خاکستر ہوگئے جبکہ عوام کو ان کے مکانوں سے تخلیہ کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ ہنگامی خدمات انتظامیہ کے ڈائرکٹر میٹ لیہن بار نے کہا کہ آج سے وڈورڈ کے کئی مکان خاکستر ہوگئے۔

روسی فوجی ہیلی کاپٹر تباہ، دو پائیلٹس ہلاک
ماسکو ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) روس کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر کل رات بالتیک سمندر پر تربیتی پرواز کے دوران حادثہ میں تباہ ہوگیا، جس کے نتیجہ میں اس کے دو پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ انٹراٹیکس خبر رساں ادارہ روسی بالتیک فلیٹ کے حوالہ سے کہا کہ بولینڈ اور لتھوافیا کے درمیان روسی علاقہ کاننگراو کے قریب یہ حادثہ پیش آیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہیکہ ’’کے اے ۔ 29 ہیلی کاپٹر کا عملہ دو پائیلٹوں پر مشتمل تھا اور یہ دونوں پائیلٹس ہلاک ہوگئے‘‘۔ نعشیں تلاش کرنے کی مہم شروع کردی گئی ہے۔ بعید مشرقی روسی علاقے میں ہفتہ کو پیش آئے ایک ایم آئی ۔ 8 ہیلی کاپٹر حادثہ میں 6 افراد کی ہلاکت کے دوسرے دن یہ حادثہ پیش آیا۔

TOPPOPULARRECENT