Friday , November 24 2017
Home / دنیا / امریکہ میں جنگل کی آگ ، تین افراد ہلاک

امریکہ میں جنگل کی آگ ، تین افراد ہلاک

واشنگٹن 20 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی شمال مغربی ریاست واشنگٹن کے جنگل میں لگنے والی آگ کو بجھانے کی کوششوں میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق آگ بجھانے والے عملے کے یہ افراد اس وقت اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب وہ ریاست کے شمال وسطی ایک چھوٹے سے علاقے کی طرف بڑھتی ہوئی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے۔مقامی پولیس کے ایک عہدیدار نے آتشزدگی کو ’’انتہائی خطرناک‘‘ قرار دیا۔اس علاقے میں تقریباً 1500 لوگ آباد ہیں جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا  ہے۔واشنگٹن ریاست کے گورنر جے انسلی کا کہنا ہے کہ وہ آتشزدگی سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسردہ ہیں۔انسلی نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ریاست میں ہنگامی حالات کا اعلان کرے جس سے یہاں مختلف مقامات پر لگی آگ کو بجھانے کے لیے وسائل دستیاب ہونے میں مدد ملے گی۔

TOPPOPULARRECENT