Monday , September 24 2018
Home / دنیا / امریکہ میں دوسرا شٹ ڈاؤن ٹل گیا

امریکہ میں دوسرا شٹ ڈاؤن ٹل گیا

واشنگٹن ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) یو ایس کانگریس نے آج ایک انتہائی اہم وفاقی تصرف بل کو کئی گھنٹوں کی تاخیر کے بعد بالآخر منظور کرلیا اور اس طرح ملک کے صدر ڈونالڈٹرمپ کو اس اقدام سے آگاہ کردیا گیا ہیکہ اندرون تین ہفتہ حکومت کے دوسرے شٹ ڈاؤن کا اندیشہ ختم ہوگیا ہے۔ ایوان میں 240 اور 186 کے فرق سے ووٹنگ ہوئی جس کے بعد 23 مارچ تک حکومت کی فنڈنگ میں توسیع کرتے ہوئے وفاقی تصرف کو آئندہ دو سالوں کیلئے تقریباً 300 بلین ڈالرس تک محدود کرنے کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT