Saturday , February 23 2019

امریکہ میں زمین دھسنے سے 20 ہلاک

کیلیفورنیا، 16جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے کیلیفورنیا میں پچھلے ہفتے تیز بارش ، زمین کھسکنے اور کیچڑ میں دھسنے کی وجہ سے 20 لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ 3افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ بچاؤ کارکن لاپتہ افراد کو تلاش کررہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 تا 28برس کے درمیان کے 3 افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ بچاؤ کارکنا ن کے مطابق لاپتہ افراد کے زندہ رہنے کے امکانات کم ہیں ۔ سانتا کاؤنٹی کے شیرف دفتر کے بیان میں یہ اطلاع دی گئی ہے ۔لاس اینجلس سے 137 کلو میٹر شمال مغرب میں واقع ماؤنٹ سیٹی میں آئی قدرتی آفات کو گزشہ 13 برسو ں میں کیلیفورنیا کی سب سے بڑی آفت مانا جارہا ہے ۔ یہاں موسلا دھار بارش سے زمین کھسکنے اور مٹی دھنسے کے واقعات پیش آئے تھے ۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مہلوکین کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT