امریکہ میں زیر علاج ایبولا کا پہلا مریض ہلاک

ٹیکساس 9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں زیر علاج ایبولا کے مریض تھامس ڈنکن انتقال کر گئے ہیں۔ جس کے بعد وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنیسٹ نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے امریکہ آنے والے مسافروں کے لئے پانچ ایرپورٹس پر خصوصی اسکریننگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔مغربی افریقی ممالک گنی، لائبیریا اور سیرا لیون ایبولا کے جان لیوا وبائی مرض س

ٹیکساس 9اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ میں زیر علاج ایبولا کے مریض تھامس ڈنکن انتقال کر گئے ہیں۔ جس کے بعد وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنیسٹ نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے امریکہ آنے والے مسافروں کے لئے پانچ ایرپورٹس پر خصوصی اسکریننگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔مغربی افریقی ممالک گنی، لائبیریا اور سیرا لیون ایبولا کے جان لیوا وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔ ان ملکوں سے امریکہ آنے والے مسافر اب مخصوص ایئر پورٹس پر ہی اتر سکیں گے جہاں ان کا خصوصی معائنہ کیا جائے گا۔نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ، واشنگٹن کے ڈولس ایئر پورٹ، شکاگو کے اوہیئر ہوائی اڈے، اٹلانٹاکے ہارٹس فیلڈ جیکسن ایئر پورٹ اور ریاست نیو جرسی میں نیویارک کے لبرٹی ایئر پورٹ پر مغربی افریقہ کے ممالک سے آنے والے مسافروں کا جسمانی درجہ حرارت چیک کیا جائے گا۔جاش ارنیسٹ کے مطابق امریکہ میں ان تین ممالک کے 94% فیصد مسافر انہی پانچ ایئرپورٹ پر اترتے ہیں۔ یہ قدم اس لیے اٹھایا گیا ہے کہ مسافروں کو دقت پیش نہ آئے۔امریکی حکام کی جانب سے یہ اعلان ملک میں زیر علاج ایبولا کے مریض تھامس ڈنکن کے انتقال کے بعد سامنے آیا ہے۔چہارشنبہ کے روز عالمی ادارہء صحت نے جو اعداد و شمار جاری کیے تھے، ان کے مطابق مارچ سے جاری اس وبا کے پھیلاؤ نے 5 اکتوبر تک 8033افراد کو متاثر کیا جب کہ اس بیماری نے 3889افراد کی جان بھی لے لی۔

TOPPOPULARRECENT