Monday , June 25 2018
Home / دنیا / امریکہ میں سابق فوجیوں کے مرکز پر فائرنگ ،4 ہلاک

امریکہ میں سابق فوجیوں کے مرکز پر فائرنگ ،4 ہلاک

کیلیفورنیا ۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کیلیفورنیا میں سابق فوجیوں کے سب سے بڑے مرکز میں مسلح شخص نے سیکڑوں افراد کو 8 گھنٹے تک یرغمال بنا کر رکھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی کاؤنٹی کے ڈپٹی شیرف بھاری نفری سمیت اولڈ ہاؤس پہنچ گئے اور مسلح شخص سے مذاکرات کی کوشش کی تاہم مذاکرات کی ناکامی پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگا۔حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد یونٹویل اور گردو نواح کے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر عوام کو گھروں میں رہنے کا حکم جاری کردیا گیا تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو، حکام کے مطابق مسلح شخص کو ایک کمرے تک محدود کر کے اس سے رابطے کی کوششیں بھی کی گئیں تاہم 8 گھنٹے کی مسلسل کوشش کے باوجود حملہ آور نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا۔ فورسز سے جھڑپ میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT