Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / امریکہ میں سمندری طوفان‘ سڑکیں زیر آب

امریکہ میں سمندری طوفان‘ سڑکیں زیر آب

ڈلاس۔25اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طاقتور سمندری طوفان آج امریکی ریاست ٹکساس کو زیرآب کرگیا ۔ تمام سڑکیں زیرآب آگئیںاور ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی جب کہ پوری ریاست سمندری طوفان پٹریشیا کے پیش نظر تباہی کا منظر پیش کررہا ہے ۔ ٹکساس کے کئی علاقے بشمول اس کے سب سے بڑے شہر سیلابی پانی کے زیراثر ہیں اور سرکاری محکموں کے بموجب آئندہ تین دن تک بھی پانی کے پاس ہونے کے امکانات نہیں ہے ۔ پٹریشیاکے زیراثر استوائی طوفان کا امکان بھی ہے ‘ توقع ہے کہ یہ سمندری طوفان آج رات مکسیکو پہنچ جائے گی ۔ اس کے زیراثر جنوبی اور وسطی ٹکساس میںموسلادھاربارش ہوسکتی ہے ۔ سرکاری محکمہ موسمیات فورٹ ورتھ کے ترجمان جیسیمور نے کہا کہ یہ طوفان پہلے ہی ٹکساس میں تباہی پھیلاکر آگے بڑھ چکا ہے ۔ ریاست کے کئی علاقوں میں اس کے زیراثر ایک فٹ ( 30سنٹی میٹر ) سے زیادہ بارش ہوئی ۔ کئی مقامات پر سڑکیں زیرآب آگئیں ۔ مرکزی بحرالکاہل کی مالبردار ٹرین صبح ہونے سے پہلے کورتی کانا کے مقام پر پٹری سے اترگئیجس کی وجہ یہ تھی کہ پٹریاں زیرآب آگئی تھیں اور ان کے بعض حصے بہہ گئے تھے ۔ریلوے کے ترجمان نے کہا کہ دو ارکان عملہ تیر کر محفوظ مقام پر پہنچے ۔

TOPPOPULARRECENT