Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / امریکہ میں شدید طوفان ، 11 افراد ہلاک

امریکہ میں شدید طوفان ، 11 افراد ہلاک

واشنگٹن ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)  امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں آنے والے شدید طوفان میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ماہرین موسمیات نے اس طوفان کو’انتہائی خطرناک‘ قرار دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے شمالی مسی سپی میں سات، ٹینیسی میں تین جبکہ آرکنساس میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ امریکہ میں شدید طوفان سے چھ افراد ہلاک، متعدد زخمی اطلاعات کے مطابق طوفان کی تیز ہواؤں نے مکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ حکام مسی سپی میں جہاں طوفان نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا گھرگھر جا کر امداد مہیا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسی سپی میں ہلاک ہونے والے افراد میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ مرنے والا بچہ اس وقت اپنے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ کار میں موجود تھا ۔ اس بچے کے دیگر رشتہ داروں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ شمال مشرقی ریاست میں واقع ایک چھوٹے ایئرپورٹ پر کئی جہاز الٹ گئے اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

TOPPOPULARRECENT