Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / امریکہ میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک

واشنگٹن ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست پینسلوینیا کے شہر پٹسبرگ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ جمعرات کو پٹسبرگ کے مضافاتی علاقے ولکنزبرگ میں پیش آیا اور اس میں کم از کم تین افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ وائی پی ایکس آئی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ چار افراد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس دو مشبہ حملہ آوروں کی تلاش کر رہی ہے۔ ایک عینی شاہد کائلا الیگزینڈرا نے بتایا کہ اس نے کم از کم 20 گولیاں چلنے کی آواز سنی۔‘ دیگر مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سات یا آٹھ افراد کو گولیاں لگی ہیں۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد کئی صحافیوں نے پولیس کی گاڑیوں اور ایمبولنسوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔ خیال رہے کہ پٹسبرگ کے مشرق میں 13 کلومیٹر فاصلے پر واقع ولکنربرگ کے رہائشی علاقے کی آبادی تقریباً 16 ہزار ہے اور یہاں زیادہ تر کم آمدنی والے افراد رہائش پذیر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT