Friday , November 24 2017
Home / دنیا / امریکہ میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 4 ہلاک

امریکہ میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 4 ہلاک

ویسٹن، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے شمالی وسکونسن میں چہارشنبہ کو فائرنگ کے تین واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے ۔ تحقیقاتی حکام نے اسے باہمی تنازعہ بتاتے ہوئے دہشت گردانہ واقعہ سے انکار کیا ہے ۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اس معاملے میں ایک مشتبہ کو حراست میں لیا گیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ فی الحال معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔شمالی وسکونسن کے تین علاقوں میں فائرنگ کا واقعہ ہوا۔برطانوی پارلیمنٹ کے باہر دہشت گردانہ حملے کے بعد امریکہ میں فائرنگ کا یہ واقعہ سامنے آیا ہے ۔ یہ واقعہ وسکونسن علاقے میں واقع میراتھن بچت بینک کے علاوہ ایک قانونی فرم اور ایک اپارٹمنٹ کمپلکس کے احاطے میں ہوا۔اس دوران فائرنگ میں سوات ٹیم کا ایک افسر مارا گیا۔ حکام نے واقعہ کے بعد منعقد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اب عوام کو کسی طرح کا خطرہ نہیں ہے ۔تاہم انہوں نے اس دوران نہ تو حملے میں مارے گئے لوگوں اور نہ ہی مشتبہ کے بارے میں مکمل اطلاع دی۔ محکمہ انصاف کی فوجداری تحقیقات شاخ کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر جوزف اسمتھ نے بتایا کہ تقریباً 100 اہلکار معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT