Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 3 ہلاک، گن کلچر پر اوباما کو تشویش

امریکہ میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 3 ہلاک، گن کلچر پر اوباما کو تشویش

ہوسٹن ؍ واشنگٹن 27 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد بشمول ایک پولیس ملازم ہلاک ہوگئے۔ حالانکہ صرف ایک روز قبل ہی ایک جنونی بندوق بردار کے ہاتھوں دو ٹی وی صحافیوں کی ہلاکت کا واقعہ پیش آچکا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں گن کلچر فروغ پارہا ہے جس نے تشدد کے نت نئے واقعات کو جنم دیا۔ بندوق بردار نے لوئشیانہ کے ایک مضافاتی علاقہ سن سیٹ میں دو افراد کو گولی مار دی۔ قاتل کی ہیریسن لی ویلی جونیر کی حیثیت سے شناخت ہوئی۔ مہلوک پولیس آفیسر کی 51 سالہ ہنری ولسن کی حیثیت سے شناخت ہوئی۔ دریں اثناء امریکی صدر بارک اوباما نے بھی ملک میں فروغ پارہے گن کلچر پر تشویش کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT