Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / امریکہ میں مسلمانوں کے داخلہ پر امتناع کی مخالفت : ٹیڈ کروز

امریکہ میں مسلمانوں کے داخلہ پر امتناع کی مخالفت : ٹیڈ کروز

واشنگٹن۔16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایسے وقت جب امریکہ میں ری پبلیکن پارٹی کے صدارتی امیدوار شدت پسند اسلام سے لاحق خطرات کے خلاف اشتعال انگیز مہم میں مصروف ہیں، اس پارٹی کی امیدواری کے ایک اہم دعویدار ٹیڈکروز نے ہندوستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کروڑوں مسلمان دہشت گردی کے کسی مسئلہ کے بغیر پرامن زندگی بسر کررہے ہیں ، ٹیڈ کروز نے اپنی ہی پارٹی کے فی الحال سب سے آگے رہنے والے ایک دعویدار ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے پر امتناع کے نظریہ سے سخت اختلاف کیا ہے ۔ 44 سالہ ٹیڈ کروز نے کہا کہ ’’دنیا بھر میں ہندوستان جیسے کئی ممالک میں کروڑوں مسلمان پرامن زندگی بسر کررہے ہیں جہاں القاعدہ یا آئی ایس آئی ایس (داعش) کے زیرکنٹرول علاقوں یا ممالک جیسے کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہیں۔ کئی ممالک اس مسئلہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے انتہا پسند اسلامی دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔ ٹیڈ کروز کو صدارتی دوڑ کیلئے جاری مہم میں سبقت حاصل ہوئی ہے لیکن ٹرمپ سے ہنوز وہ پیچھے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT