Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / امریکہ میں مسلم ممالک پر عائد سفری پابندی جاری رہے گی

امریکہ میں مسلم ممالک پر عائد سفری پابندی جاری رہے گی

واشنگٹن ۔11اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی سپریم کورٹ نے کل اپیل کورٹ کے اس فیصلے کو منسوخ کردیا جس میں اپیل کورٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر( جس میں مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے سفر پر پابندی لگائی گئی تھی) کو منسوخ کردیا تھا۔عدالت نے امریکہ کے سول لیبرٹیز یونین کی جانب سے دائر کئے گئے دو زیر التوا مقدمے میں سے ایک پر فیصلہ سنایا جو مسلم اکثریتی ممالک کے لوگوں کے سفر پر عائد کی گئی پابندی کے ایگزیکٹیو آرڈر کو گزشتہ مارچ میں روکنے سے متعلق ہے ۔ایک دیگر معاملہ کی سماعت ابھی نہیں ہوئی ہے ۔ ہوائی ریاست نے 120 دن کی پناہ لینے والوں پر پابندی عائد کرنے پر اعتراض کیا تھا، جسے ابھی تک ختم نہیں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT