Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / امریکہ میں مقتول تلگو طالب علم کی نعش شہر کو منتقل

امریکہ میں مقتول تلگو طالب علم کی نعش شہر کو منتقل

حیدرآباد 25جولائی (یواین آئی )امریکہ میں گزشتہ ہفتہ قتل کئے گئے سنکریت نامی حیدرآبادی طالب علم کی لاش کل رات دیر گئے شہر لائی گئی ۔ اس کے فلیٹ میں رہنے والے اس کے ایک ساتھی نے ہی اس کا قتل گزشتہ ہفتہ کیا تھا ۔ یہ طالب علم ایم ایس کی تعلیم کیلئے امریکہ گیا ہوا تھا ۔ حیدرآباد کے بڑی چوڑی علاقہ میں اس کا مکان ہے ۔ سندیپ گوڑ نامی اس کے ساتھی نے امریکہ کے آسٹن علاقہ میں اس کا حالت نشہ میں قتل کردیاتھا ۔ سندیپ کو پولیس نے اس واقعہ کے فوری بعد گرفتار کرلیا ۔ سنکریت کی آج آخری رسومات انجام دی گئیں ۔ اسی دوران عنبرپیٹ کے بی جے پی رکن اسمبلی کشن ریڈی نے اس طالب علم کے مکان پہونچ کر اس کے غم زدہ ارکان خاندان کو پرسہ دیا ۔ اسی دوران اس کے خاندان میں اس کی لاش دیکھنے کے بعد غم کی لہر دوڑ گئی ۔

TOPPOPULARRECENT