Saturday , February 24 2018
Home / شہر کی خبریں / امریکہ میں نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ریکارڈ

امریکہ میں نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ریکارڈ

ہندو اور سکھ طبقات کیخلاف بھی کارروائیاں ، ایف بی آئی سے اعداد و شمار کی اجرائی
حیدرآباد۔15نومبر(سیاست نیوز) امریکہ میں نفرت پر مبنی جرائم میں 2016کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اس ایک سال کے دوران 6000 جرائم کے واقعات پیش آئے ہیںجن میں ہندو اور سکھ طبقہ کے خلاف کی گئی کاروائیاں بھی شامل ہیں۔ ایف بی آئی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2015 میں نفرت پر مبنی جرائم کی جو تعداد رہی اس میں 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سال 2016 کے دوران پیش آنے والے نفرت انگیز جرائم میں 3.1فیصد جرائم ایشیائی افراد کے خلاف کئے گئے ہیں اور 1.3 فیصد جرائم عرب شہریوں کے خلاف ہیں۔ ایف او بی آئی ڈاٹا کے مطابق سال 2014 کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو سال 2016کے دوران 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں جملہ 5لاکھ سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے شہری موجود ہیں۔ 2016کے دوران نفرت انگیز حملوں کا جائزہ لینے پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکہ میں 12نفرت انگیز واقعات ہندوؤں کے خلاف پیش آئے ہیں اور 7 حملہ سکھوں پر کئے گئے ہیں۔ امریکہ میں صرف سکھوں پر حملوں کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات سامنے آئی کہ سکھوں پر حملوں میں 6.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT