Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / امریکہ میں ٹاٹا گروپ پر 490 ملین ڈالر کا جرمانہ

امریکہ میں ٹاٹا گروپ پر 490 ملین ڈالر کا جرمانہ

واشنگٹن ۔ 16 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی اعلیٰ عدالت نے ہندوستانی ٹاٹا گروپ کی دو کمپنیوں ٹاٹا کنسلٹینسی سرویسیس اور ٹاٹا امریکہ انٹرنیشنل کارپوریشن کو ان کے خلاف تجارتی رازوں کے ایک مقدمہ میں 490 ملین امریکی ڈالرس کا جرمانہ عائد کی ہے ۔ وسکانسن میں مقدمہ کی سماعت کے بعد وفاقی گرینڈ جیوری نے ٹاٹا امریکہ انٹرنیشنل کارپویشن کو اس کی جانب سے سافٹ ویر ضابطہ کی خلاف ورزی پر ایپک سسٹمس کو 240 ملین ڈالر ادا کئے جائیں ۔ ایک دوسرے مقدمہ میں اس کو 700 ملین ڈالر کا تادیبی جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

 

ٹیکس رعایت کا خاتمہ، اوباما کی
تجویز اختیارات سے تجاوز قرار
واشنگٹن۔ 16 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ری پبلکن ارکان نے امریکی کمپنیوں کو ٹیکس رعایت کے خاتمے کیلئے صدر اوباما کے نئے قوانین کی تجویز کو صدارتی اختیارات سے تجاوز قرار دیا ہے۔ بیرون ممالک کمپنیوں سے اشتراک کی صورت میں امریکی کمپنیوں کو بھی انہی ممالک میں قائم تصور کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ امریکہ میں بھاری ٹیکسوں سے بچ جاتی ہیں۔ اسے امریکہ میں ٹیکس انورڑن کہا جاتا ہے لیکن اب صدر اوباما نے امریکی کمپنیوں کو بیرونی ممالک کی کمپنیوں سے اشتراک سے روکنے کے لیے نئے قوانین کی تجویز دی ہے۔

TOPPOPULARRECENT