Monday , February 19 2018
Home / دنیا / امریکہ میں ٹرکس میں ای ایل ڈی کی تنصیب کا لزوم

امریکہ میں ٹرکس میں ای ایل ڈی کی تنصیب کا لزوم

واشنگٹن ۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد امریکی وفد جو ٹرک صنعت کی نمائندگی کررہا ہے اور جس میں اکثریت سکھ امریکیوں کی ہے، نے ٹرمپ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ٹرکس میں ایک مہنگے نگراں کار آلہ کی تنصیب  کے لزوم کو کم و بیش ایک سال کے لئے موخر کردیا جائے۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے نئے حکم نامہ پر 18 ڈسمبر سے عمل آوری ہونے والی ہے جس کے تحت تقریباً تمام کمرشیل ٹرکس ماسوائے بعض مستثنیٰ ٹرکس، کے لئے ایک الیکٹرانک لاگنگ ڈیوائس (ELD) نصب کرنا لازمی ہوگا تاکہ ان کے ڈیوٹی پر رہنے اور نہ رہنے کے اوقات کو ریکارڈ کیا جاسکے۔ ایک غیرسرکاری تخمینہ کے مطابق اس نئے قانون کے اطلاق سے تقریباً دیڑھ لاکھ ہندوستانی نژاد ٹرک ڈرائیورس پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جن میں اکثریت ہندوستان کی ریاست پنجاب کے سکھوں کی ہے۔ اس سلسلے میں ایک عرضداشت کو جس پر 40 ہندوستانی امریکی اسمال ٹرکر کمپنیز کے دستخط ہیں، کو ایک وفد نے گوریندر سنگھ خالصہ کی قیادت میں پیش کیا گیا جن کا تعلق سکھس پولیٹیکل ایکشن کمیٹی سے ہے۔ ان کے علاوہ نارتھ امریکہ پنجابیز ٹرکر ایسوسی ایشن کے صدر ہرش سیٹھی بھی وفد میں شامل تھے، یہ عرضداشت ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کو پیش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT