Tuesday , February 20 2018
Home / دنیا / امریکہ میں ٹیچر نے مسلم طالبہ کا حجاب کھینچ لیا

امریکہ میں ٹیچر نے مسلم طالبہ کا حجاب کھینچ لیا

نیویارک۔19نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک مسلم طالبہ نے شکایت کی ہے کہ اُس کا حجاب اس کے اسکول ٹیچر نے امریکی ریاست ورجینیا میں کھینچ لیا ۔ ٹیچر نے اُس وقت طالبہ کا حجاب کھینچ لیا جبکہ وہ اپنی ایک ہم جماعت سے بات چیت کررہی تھی ۔ یہ لیک براڈیک ہائی اسکول ورجینیا کا واقعہ ہے ۔ روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کی اطلاع کے بموجب واقعہ کے بعد لڑکی دوڑتی ہوئی گیسٹ روم پہنچی اور اپنے والدین کو فون کیا جنہوں نے اسکول اور ایک مسجد سے ربط پیدا کیا ۔ ٹیچر کی شناخت کرلی گئی ہے ‘ وہ دیگر ٹیچرس سے کہہ چکا تھا کہ طالبہ حجاب پہنتی ہے ۔ جب اس نے حجاب کھینچا تووہ علحدہ ہوگیا ۔ اس واقعہ سے مسلم طبقہ میں برہمی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اس کی مذمت کی ۔ اسکول کے پرنسپل ڈیوڈ تھامس نے کہا کہ ٹیچر کی کارروائی نامناسب تھی ۔ ٹیچر نے طالبہ اور اس کے والدین سے معذرت خواہی کی ہے ۔ ٹیچر کو رخصت پر روانہ کردیا گیا جب کہ اس معاملہ کی شکایت پر ضلعی عہدیدار اس کی تحقیقات کررہے ہیں ۔ فیرفیس کاؤنٹی پبلک اسکول کے ترجمان جان ٹارے نے اس واقعہ کو ٹیچر کی نامناسب کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی کو قبول نہیں کیا جاسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT