Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / امریکہ میں پرواسی بھارتیہ دیوس تقریبات

امریکہ میں پرواسی بھارتیہ دیوس تقریبات

واشنگٹن ۔ 11 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شکاگو میں واقع ہندوستانی قونصل خانہ میں پرواسی بھارتیہ دیوس تقاریب کے دوران ہندوستان کی امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو مستحکم کرنے ہندوستانی امریکی کمیونٹی کے تعاون کو سب کی توجہ حاصل رہی۔ اپنے کلیدی خطاب میں قونصل جنرل نیتابھوشن نے امریکہ میں آباد ہندوستانی کمیونٹی تک رسائی کیلئے ہندوستانی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ علاوہ ازیں انہوں نے ہندوستانی برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے ہندوستانی حکومت کے بعض نمایاں پروگرامس کا بھی تذکرہ کیا۔ اس موقع پر پرواسی بھارتیہ سمان پانے والے ڈاکٹر بھرت برائی اور ڈاکٹر نرنجن شاہ کو تہنیت بھی پیش کی گئی۔ اس تقریب میں شکاگو میں حملہ آوروں کا نشانہ بننے والے محمد اکبر کے والد محمد یوسف، ڈاکوؤں کے ہاتھوں ہلاک ہندوستانی طالب علم 19 سالہ اسحق ووہرا کے والد ارشد ووہرا اور اسی واقعہ میں گولی کا نشانہ بننے والے مظفر حسین بھی موجود تھے۔ قونصل خانہ میں پرواسی بھارتیہ دیوس کے بعد وشو ہندی دیوس بھی منایا گیا۔ علاوہ ازیں نیویارک میں واقع ہندوستانی سفارتخانہ میں بھی پرواسی بھارتیہ دیوس منایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT