Sunday , June 24 2018
Home / دنیا / امریکہ میں پولیس فائرنگ اور احتجاج جاری

امریکہ میں پولیس فائرنگ اور احتجاج جاری

سینٹ لوئی۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ آج دن بھر احتجاجی مظاہرے اور پولیس کے ساتھ تصادم جاری رہا اور باقی وقت بھی اس کے جاری رہنے کی بلکہ دیگر علاقوں میں پھیل جانے کے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔ اگسٹ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص مائیکل براؤن ہلاک ہوگیا تھا جس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں جن کی قیادت مقامی پادریوں کے علاوہ دورہ

سینٹ لوئی۔ 12؍اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ آج دن بھر احتجاجی مظاہرے اور پولیس کے ساتھ تصادم جاری رہا اور باقی وقت بھی اس کے جاری رہنے کی بلکہ دیگر علاقوں میں پھیل جانے کے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔ اگسٹ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص مائیکل براؤن ہلاک ہوگیا تھا جس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں جن کی قیادت مقامی پادریوں کے علاوہ دورہ کرنے والے پادری کررہے ہیں۔ انھوں نے منصوبہ بنایا ہے کہ سینٹ لوئی کے اطراف و اکناف دیگر علاقوں میں بھی احتجاج شروع کیا جائے۔ فی الحال مزید تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں، لیکن ایسا معلوم ہوتا ہے کہ نظم و قانون کی صورتِ حال انتہائی ابتر ہوچکی ہے۔ احتجاج کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انھیں یہ توقع ہے کہ 6 ہزار تا 10 ہزار افراد احتجاجی مظاہروں میں حصہ لیں گے، لیکن پولیس کی جانب سے اس کی توثیق نہیں کی گئی۔ پولیس کی خبروں کے بموجب کوئی گرفتاریاں یا پُرتشدد واقعات ہفتہ کی رات سے پیش نہیں آئے ہیں جب کہ سینٹ لوئی کے پڑوسی علاقہ میں ایک 18 سالہ سیاہ فام کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT