Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / امریکہ میں پہلا گلوبل تلنگانہ کنونشن

امریکہ میں پہلا گلوبل تلنگانہ کنونشن

سونیا گاندھی ، چندر شیکھر راؤ ، سشما سوراج کو شرکت کی دعوت
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : اپنی نوعیت کا پہلا گلوبل تلنگانہ کنونشن 3 جون سے 5 جون تک ڈلاس ٹیکساس میں منعقد ہوگا ۔ جس کا اہتمام تلنگانہ ڈیولپمنٹ فورم امریکہ میں تلنگانہ تنظیموں کے سرگرم تعاون و اشتراک سے کررہا ہے ۔ توقع ہے کہ اس کنونشن میں دنیا بھر سے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔ وشویشور کلا والا صدر تلنگانہ ڈیولپمنٹ فورم امریکہ نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ ، صدر نشین یو پی اے سونیا گاندھی ، وزیر خارجہ سشما سوراج کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے ۔ یہ دعوت نامے وہ اپریل میں اپنے دورہ ہند کے دوران دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ڈیولپمنٹ فورم امریکہ میں سب سے بڑی تلنگانہ تنظیم ہے جو سمندر پار تلنگانہ عوام کی نمائندگی کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم نے جئے کسان پراجکٹ شروع کیا ہے اور مزید ایسے پراجکٹس شروع کئے جائیں گے اور اس تعلق سے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ توقع ہے کہ کنونشن میں ساری دنیا سے تقریبا پانچ ہزار افراد شرکت کریں گے ۔ فورم کے جنرل سکریٹری پروین کسیسی ریڈی نے کہا کہ امریکہ ، کناڈا ، برطانیہ ، اسرائیل ، آسٹریلیا اور خلیجی ممالک کے مندوبین نے کنونشن میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT