امریکہ میں ہائی فائی سیکس ریاکٹ بے نقاب

شکاگو میں تلگو فلم پروڈیوسر اور بیوی گرفتار
حیدرآباد 14 جون (سیاست نیوز) امریکہ میں ہائی فائی سیکس ریاکٹ چلانے کے الزام میں شکاگو پولیس نے تلگو فلم پروڈیوسر اور اُس کی بیوی کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ جوڑا ریاست سے تعلق رکھنے والے تلگو فلم اداکاراؤں کو انڈین کانفرنس اور ثقافتی پروگرامس کی آڑ میں شکاگو بلاکر سیکس ریاکٹ چلارہا تھا۔ شکاگو پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ معلوم ہوا ہے کہ تلگو فلم پروڈیوسر اور اُس کی بیوی اداکاراؤں کو عارضی ویزا پر بلاکر اُنھیں لکژری اپارٹمنٹ میں ٹھہرایا کرتے تھے اور فی گاہک 3 ہزار ڈالر وصول کررہے تھے۔ اداکاراؤں کو امریکہ کے شہر ڈلاس، نیوجرسی، واشنگٹن ڈی سی اور دیگر اہم شہروں میں لیجایا جاتا تھا اور اُنھیں گاہکوں سے تعارف کروانے کے بعد ہزاروں ڈالر وصول کررہے تھے۔ شکاگو پولیس کو اس بات کی اطلاع ملنے پر بین الاقوامی سیکس ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے تلگو فلم پروڈیوسر اور اُس کی بیوی کو گرفتار کرلیا اور اِس ضمن میں تفصیلی تحقیقات کا آغاز کیا۔

TOPPOPULARRECENT