Saturday , January 19 2019

امریکہ میں ہندوستانی خاندان لاپتہ کار ندی میں گر جانے کا اندیشہ

واشنگٹن ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چار ارکان پر مشتمل ایک ہندوستانی خاندان لاپتہ ہوگیا ہے جبکہ یہ لوگ سڑک کے ذریعہ سفر کررہے تھے۔ حکام کو اندیشہ ہیکہ ان کی کار ندی میں گر گئی ہوگی۔ کیرالا سے تعلق رکھنے والے کوٹاپلی خاندان کے ارکان جمعرات سے لاپتہ ہیں جبکہ وہ پورٹ لینڈ سے سیان ہوزے جارہے تھے۔ ان کی کار میرون ہونڈا پائلیٹ کی تلاش جاری ہے جو جمعہ کے دن 1:10 بجے ہائی وے پر دیکھی گئی تھی۔ کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول حکام کے مطابق اس کار میں 42 سالہ سندیپ ، 48 سومایا، 12 سالہ سدھان اور 9 سالہ ساچھی سفر کررہے تھے۔ وزیرخارجہ سشماسوراج سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT