Monday , June 18 2018
Home / دنیا / امریکہ میں ہندوستانی ڈاکٹر کا دوست کے ہاتھوں قتل

امریکہ میں ہندوستانی ڈاکٹر کا دوست کے ہاتھوں قتل

ہوسٹن ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) مشہور و معروف ہندوستانی نژاد امریکی کارڈیالوجسٹ سریش گداسی جنہوں نے دنیا کا سب سے پہلا بیک وقت ہائبریڈ ری واسکولرائزیشن آپریشن انجام دے کر تہلکہ مچا دیا تھا، انہیں خود ان کے دوست اور کاروباری شراکت دار نے گولی مار کر ہلاک کردیا اور بعدازاں خودکشی کرلی۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے اڈیسا میں واقعہ رونما ہوا۔ 53 سالہ ڈاکٹر کو 60 سالہ مریض اور کاروباری شراکت دار ایاسامی تھنگم نے جمعرات کے روز ہیلتھی ہارٹ سنٹر پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ادیساپولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔ کارپورل اسٹیولی سیور کے مطابق دونوں گہرے دوست تھے اور ان کے ارکان خاندان کے بھی ایک دوسرے سے گذشتہ 10 سال سے روابط تھے۔ اس واقعہ سے یہاں ہلچل مچ گئی ہے کیونکہ یہ شہر امریکہ کے سابق صدر جارج بش اور ان کی اہلیہ لارا کا آبائی شہر ہے جس کی کل آبادی 2.5 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔ پولیس اس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT