Friday , September 21 2018
Home / دنیا / امریکہ میں 2040 ء تک یہودیوں پر مسلمانوں کا غلبہ

امریکہ میں 2040 ء تک یہودیوں پر مسلمانوں کا غلبہ

واشنگٹن۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں دین فطرت ’’اسلام‘‘ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ہر سال امریکی آبادی میں ایک لاکھ مسلمان شامل ہورہے ہیں جبکہ 2040ء تک مسلمانوں کی آبادی، امریکہ کی یہودی آبادی پر غالب آجائے گی۔ پیو ریسرچ سنٹر کی جانب سے قیاس ہے کہ امریکہ کی مردم شماری کے مطابق امریکی آبادی میں مسلمانوں کا بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ امریکہ میں اس وقت 3.45 ملین مسلمان مقیم ہیں جبکہ پیو ریسرچ سنٹر نے گزشتہ سال کی رپورٹ میں بتایا تھا کہ امریکہ میں 6.7 ملین یہودی بستے ہیں۔ امریکہ کی جملہ آبادی میں مسلمانوں کی شرح آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ عیسائیوں کی آبادی میں کمی آرہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT