Thursday , September 20 2018
Home / دنیا / امریکہ میں H-1B ورکرس کو ملازمت کی اجازت دینے کی تجویز

امریکہ میں H-1B ورکرس کو ملازمت کی اجازت دینے کی تجویز

واشنگٹن ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ہندوستان جیسے ملکوں سے تعلق رکھنے والے انتہائی اعلیٰ تربیت یافتہ اور ہنرمند امیگرینٹس کو اپنے پاس رکھنے کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر آج دو تجاویز کا اعلان کیا جس میں بعض مخصوص H-1B ورکرس کے شرکائے حیات کو ملازمت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ان کوششوں سے امریکہ میں نئے بزنس اور نئی سرمایہ کا

واشنگٹن ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ہندوستان جیسے ملکوں سے تعلق رکھنے والے انتہائی اعلیٰ تربیت یافتہ اور ہنرمند امیگرینٹس کو اپنے پاس رکھنے کی کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر آج دو تجاویز کا اعلان کیا جس میں بعض مخصوص H-1B ورکرس کے شرکائے حیات کو ملازمت کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ ان کوششوں سے امریکہ میں نئے بزنس اور نئی سرمایہ کاری کیلئے کشش پیدا کرنے میں مدد ملے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا دنیا بھر میں امریکہ کے پاس سب سے زیادہ ہنرمند ورکرس موجود ہیں۔

ہوم لینڈ سکریٹری کے ڈپٹی سکریٹری الاہاندرو میئرکاس نے کہا کہ ’’ان تجاویز کا آج اعلان کیا گیا جس سے انتہائی اعلیٰ ہنرمند افراد کو امریکہ میں مقیم رہنے کیلئے حوصلہ افزائی ہوگی اور امریکی تجارت کی مدد سے امریکی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا‘‘۔ انتہائی اعلیٰ تربیت یافتہ اور ہنرمند افراد کیلئے مخصوص H-1B ورک ویزا سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والوں میں ہندوستان سے تعلق رکھنے والے آئی ٹی شعبہ کے پیشہ ور افراد ہیں۔

TOPPOPULARRECENT