Monday , August 20 2018
Home / دنیا / امریکہ میں H-4 ویزا رکھنے والوں کو راحت

امریکہ میں H-4 ویزا رکھنے والوں کو راحت

واشنگٹن ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ٹرمپ نظم و نسق نے

H-1B

ویزا رکھنے والوں کی بیویوں کے کام کرنے پر عائد کئے جانے والی پابندی کے فیصلہ کو موخر کردیا ہے ۔ جو لوگ اپنے گرین کارڈس کا انتظار کررہے ہیں انہیں عارضی راحت ملے گی خاص کر ہندوستانیوں کو راحت مل رہی ہے ۔ ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکوریٹی کی جانب سے فروری میں یہ اعلان کئے جانے کا امکان تھاکہ H-4 رکھنے والی خواتین اب کام نہیں کرسکیں گی ۔ اوباما نظم و نسق نے 2015 میں H-4 خواتین کو کام کرنے کی اجازت دی تھی ۔ ٹرمپ نظم و نسق نے اس اجازت کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر اب اس فیصہ کو کچھ مہینوں کے لیے موخر کردیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT